ہانیہ عامر کی ورک آوٹ کرتے ہوئے ویڈیو
ہانیہ عامر کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی چلبلی اداکارہ میں ہوتا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے سوشل اکاونٹس کے ذریعے نہ صرف مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں بلکہ اپنی روزمرہ معمولات اور دیگر سرگرمیوں سے بھی مداحوں کو آگاہ رکھتی ہیں ۔
اب ہانیہ نے اپنے انسٹااکاونٹ پر پوسٹ شیئر کی ہے ، پوسٹ میں وہ ورک آوٹ کررہی ہیں جبکہ اس سلسلے میں انکی مدد ادکارہ مریم کررہی ہیں۔
پوسٹ میں انہوں نے مداحوں کو مثبت پیغام دیا ہے ۔ہانیہ نے پوسٹ میں لکھا کہ زندگی مشکل ہوسکتی ہے تاہم اپنے گرد ایسے لوگ رکھیں جوکہ آپ کو آگے بڑھنے میں معاون ہوسکیں۔ اور جو لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں ۔
پوسٹ میں انہوں نے دوست اور اداکارہ مریم انصاری کیلئے بھی محبت کا اظہار کیا۔
اس سے پہلے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوستی خبروں کی زینت بنی ہوئی تھی ، تاہم دونوں کے درمیان اچانک رابطے ختم ہونے پر کافی افواہیں بھی گرم رہی ہیں اور حال ہی میں عاصم اظہر نے ایک میم بھی اپنے اکاونٹ پر شیئر کی تھی جس کے بعد دونوں فنکاروں کے درمیان کافی تلخی بھی رہی ہے۔
Comments are closed on this story.