Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

افغان طالبان نے صوبہ باد غیس پر قبضہ کرلیا

کابل :افغان طالبان نے صوبہ بادغیس پر قبضہ کرلیا، ہرات کے سرحدی...
شائع 09 جولائ 2021 02:41pm

کابل :افغان طالبان نے صوبہ بادغیس پر قبضہ کرلیا، ہرات کے سرحدی علاقے اسلام قلعے پر بھی قابض ہوگئے، افغان فوجی فرار ہو کر ایران میں داخل ہوگئے۔

افغان سرزمین پر طالبان کے کنٹرول میں اضافہ ہورہاہے، طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں شدت آگئی۔

طالبان جنگجو اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ازبکستان سے متصل شمالی صوبہ بلخ میں لڑائی جاری ہے۔

افغان طالبان نے صوبے بادغیس کے دارالحکومت قلعہ نو سمیت تمام اضلاع کا کنٹرول سنبھال لیا، حکومت نے سینکڑوں کمانڈوز قلعہ نوبھیج دیئے۔

افغان حکومت نے 69طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جبکہ علاقے سے بیشتر افراد صوبے ہرات ہجرت کرگئے۔

دوسری جانب ہرات کے سرحدی علاقے اسلام قلعہ پر بھی طالبان نے قبضہ کرلیا،یہ علاقہ ایرانی سرحد سے ملا ہوا ہے، جہاں سےافغان فوجی شکست کے بعد ایران میں پناہ کیلئے داخل ہوگئے۔

افغان طالبان نے ضلع قرہ باغ میں کابل قندھار ہائی پر تعمیراتی کام شروع کردیا۔

گزشتہ ایک ہفتے میں طالبان نے ایران ، تاجکستان ، ترکمانستان ، چین اور پاکستان سے متصل سرحدی علاقوں پر قبضہ کرلیا،یکم مئی سے اب تک طالبان 34 صوبوں کے 200سے زیادہ اضلاع پر قابض ہو چکے ہیں۔

kabul

afghan taliban

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div