Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سری دیوی عائزہ خان کی پسندیدہ ترین اداکارہ

معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ ان کی پسنیدیدہ...
شائع 08 جولائ 2021 08:43pm

معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ ان کی پسنیدیدہ اداکاراوں میں سری دیوی صفحہ اول پر ہیں ۔

عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر سری دیوی کی تصویر شیئر کی ہے ، تصویر میں سری دیوی پیلی رنگ کی ساڑھی پہنے ہوئے ہیں جبکہ ایک اور تصویر میں عائزہ خان نے بھی مماثلت رکھنے والی ساڑھی پہنی ہوئی ہے۔ اپنے تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ گیتی سری دیوی کے روپ میں ۔

اپنے انسٹاگرام پر شیئرسری دیوی کی تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ افسوس ہے کہ سرددیوی بہت جلدی ہمیں چھوڑ کر دنیا سے چلی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سری دیوی بطور ماں اور ایک اداکارہ کے ان کیلئے مثال کی حیثیت رکھتی ہیں۔

اپنے انسٹاگرام پر عائزہ نے مزید لکھا کہ وہ اس پراجیکٹ کا حصہ بننے پر شکرگزار ہیں جس نے ان کو اپنی پسندیدہ اداکارہ کے ایک چھوٹے حصے سے محظوظ ہونے کا موقعہ فراہم کیا۔

واضح رہے کہ عائزہ کا شمار پاکستان کے سلجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا ہے اور اب تک وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کو کئی ہٹ ڈرامے دے چکی ہیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div