Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

دبئی کے جبل علی پورٹ پر لنگر انداز بحری جہاز پر موجود کنٹینر میں دھماکا

دبئی کے جبل علی پورٹ پر لنگر انداز بحری جہاز پر موجود کنٹینر میں...
شائع 08 جولائ 2021 09:02am

دبئی کے جبل علی پورٹ پر لنگر انداز بحری جہاز پر موجود کنٹینر میں دھماکا ہوا، جس کے بعد جہاز پر لدے کنٹینر میں آگ بھڑک اٹھی ،دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

دبئی کی مصروف ترین جبل علی پورٹ پر زوردار دھماکا ہوا ہے ، دھماکا لنگر انداز جہاز پر موجود کنٹینرمیں ہوا،جس کے بعد جہاز پرلدے کنٹینرمیں آگ لگ گئی۔

حکام کے مطابق سول ڈیفنس عملے نے آگ پر قابو پالیا، واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے کی آواز شہر بھر میں سنی گئی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، آگ کے شعلے دور دور سے دکھائی دیئے۔

Blast

dubai

Ships

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div