Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

یہ ایپلی کیشن آپ کا واٹس ایپ بلاک کرواسکتی ہے

اگر آپ نے واٹس ایپ کے جیسی میسجنگ ایپلی کیشن "جی بی واٹس ایپ" اپنے...
شائع 07 جولائ 2021 11:32am
سائنس

اگر آپ نے واٹس ایپ کے جیسی میسجنگ ایپلی کیشن "جی بی واٹس ایپ" اپنے فون میں انسٹال کر رکھی ہےتو فوراً اسے ان انسٹال کر دیں، کیونکہ آپ کو واٹس ایپ کی طرف سے بین کیا جا سکتا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق جی بی واٹس ایپ (GB Whatsapp) بظاہر واٹس ایپ سے مشابہہ ایپلی کیشن ہے جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ واٹس ایپ ہی کی ایپلی کیشن ہوگی، لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔ جی بی واٹس ایپ کا واٹس ایپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو بھی صارف اپنے فون میں جی بی واٹس ایپ انسٹال کرے گا اسے واٹس ایپ سے بلاک کر دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق جی بی واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے کیونکہ اس میں کچھ پرکشش اضافی فیچرز مہیا کیے گئے ہیں۔

مثال کے طور پر اس ایپلی کیشن پر آپ میسجز کے خود کار طریقے سے جوابات بھی دے سکتے ہیں اور اپنا "ریڈ سٹیٹس" مخفی رکھتے ہوئے دوسرے کو چیک کر سکتے ہیں کہ آیا اس نے آپ کا میسج پڑھا ہے یا نہیں۔

اس کے علاوہ بھی اس ایپ میں کئی خاص فیچرز ہیں۔ جن کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ اینڈرائیڈ صارفین اسے اپنے فون میں انسٹال کر رہے ہیں اور اس کی مقبولیت کو واٹس ایپ اپنے لیے خطرہ سمجھنے لگی ہے۔

WhatsApp

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div