Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

کراچی میں میٹرک کا پہلا پرچہ امتحانی مرکز پر پہنچنے سے پہلے ہی آؤٹ

کراچی میں میٹرک کا پہلا پرچہ امتحانی مرکز پرپہنچنے سے 5منٹ پہلے...
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2021 11:35am

کراچی میں میٹرک کا پہلا پرچہ امتحانی مرکز پرپہنچنے سے 5منٹ پہلے ہی سوشل میڈیا پر آوٹ ہوگیا۔

کراچی میں ایک سال بعد میٹرک امتحانات کا آغاز ہوتے ہی تعلیمی بورڈ کی نااہلی سامنے آگئی،پہلے ہی روز فزکس کا پرچہ مرکز پر پہنچے سے پہلے ہی 9بج کر 25منٹ پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔

pysics paper
pysics paper

پرچے کا وقت ساڑھے 9بجے مقرر تھا تاہم امتحانی مراکز پر پرچہ نہ پہنچنے کے باعث طلبہ ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہے۔

نارتھ ناظم آباد میں چلڈرن ایجوکیشن سینٹر کے باہر والدین نے میٹرک بورڈ کی نااہلی اور پرچہ وقت پر نہ پہنچنے کا شکوہ کیا ۔

چرئکمین میٹرک بورڈ نے گول مارکیٹ ایس ایم پبلک اسکول میں میڈیا سے گفتگو کی، انوہں نے پرچہ وقت پر نہ پہنچنے کی غلطی کو تسلیم کیا اور پرچے کا وقت آگے بڑھانے کا اعلان کیا ۔

امتحانی مراکز پر پیپر سوا 10بجے شروع کیا گیا جس کا دورانیہ دوگھنٹے رکھا گیا ، دوپہر ڈھائی بجے آج جنرل گروپ کا علم شہریت اور معاشیات کا پیپر لیا جائے گا۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز

کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا، ایک سال بعد طالبعلم کورونا ایس او پیز کے تحت فزیکل امتحانات دیں گے ، دسویں جماعت کا پہلا پرچہ طبیعات کا ہوگا ۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک بورڈ کے تحت 9ویں اور 10ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہوچکا ہے ، ایک سال بعد طلبا ءفزیکل امتحانات میں شرکت کررہے ہیں ۔

ترجمان میٹرک بورڈ کے مطابق نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کیلئے438امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے طالبات کیلئے 201 اور طلباء کیلئے 237 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں،جہاں دفعہ 144نافذ کی گئی ہے ۔

نویں اور دسویں جماعت کیلئے مجموعی طور پر 3لاکھ 48ہزار 249طلبا ءو طالبات سائنس اور جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے اور صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئے جائیں گے۔

چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ شرف علی شاہ نے ناظم امتحانات اور دیگر افسران کو ہدایت کی ہے کہ تمام امتحانی مراکز امتحانات کے دوران ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں، طلبا ءو طالبات ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

karachi

sindh

Exams

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div