Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

آزاد کشمیر انتخابات: 134 امیدوار انتخابی عمل سے دستبردار

مظفرآباد:آزاد کشمیر کے انتخابات میں حصہ لینے والے 134...
شائع 04 جولائ 2021 11:39am

مظفرآباد:آزاد کشمیر کے انتخابات میں حصہ لینے والے 134 امیدوارانتخابی عمل سے دستبردار ہوگئے جبکہ 724 امیدوار انتخابی دنگل میں فتح کیلئے زور آزمائی کریں گے۔

25 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر کے انتخابات کیلئے ایکشن کمیشن نے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق 724 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں عوام کی بھرپورنمائندگی کے دعویدار 134 امیدوار الیکشن سے پہلے ہی فرار ہو گئے۔

دوسری جانب آزاد جموں وکشمیرالیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء سمیت سیاسی قائدین کی جانب سے انتخابی سرگرمیوں کے دوران ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔

چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور امن وامان کو بحال رکھنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے بھی وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی۔

Election

Muzaffarabad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div