Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

فیس بک سے پیسہ کمانے کیلئے اب ویڈیوز کی ضرورت نہیں۔۔۔

دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے اپنے صارفین کو...
شائع 04 جولائ 2021 08:52am
سائنس

دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے اپنے صارفین کو کمائی کا ایک اور زبردست موقع دے دیا ہے، اب آپ صرف اپنی بہترین خبریں فیس بک کے نیوز پلیٹ فارم "بلیٹن" پر اپ ڈیٹ کریں، جس کا معاوضہ آپ کو بنا کسی کٹوتی کے دیا جائے گا۔

فیس بک نے "بلیٹن" کے نام سے اپنا نیوز پلیٹ فارم لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ نے ایک حالیہ آڈیو کانفرنس میں اعلان کیا کہ فیس بک باضابطہ طور پر اپنا نیوز پلیٹ فارم "بلیٹن" متعارف کروا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم آزاد مصنفین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

ایسے تمام مصنفین جو فیس بک کے اس پلیٹ فارم کا حصہ ہوں گے انہیں ادائیگی کی جائے گی۔ فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مصنفین کے لکھے گئے مواد کی مالیت میں سے فیس بک کوئی حصہ نہیں لے گا، صارفین نے اس اقدام کو انتہائی خوش آئندہ قرار دیا ہے۔

فیس بک

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div