Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

'کامیاب جوان پروگرام کے دائرہ کار کو دور دراز علاقوں تک بڑھا دیا گیا ہے'

وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائےامور نوجوانان عثمان ڈارکہتے ہیں کہ...
شائع 04 جولائ 2021 12:08am

وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائےامور نوجوانان عثمان ڈارکہتے ہیں کہ حکومت کامیاب جوان پروگرام کےتحت خواتین کوخود کفیل بنانے کےلئے انہیں روزگار کے مساوی مواقع فراہم کر رہی ہے۔

ہفتےکو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کامیاب جوان پروگرام کے دائرہ کار کو دور دراز علاقوں تک بڑھا دیا گیا ہے اور حکومت نے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں ادائیگیوں کا طریقہ کار تیز کر دیا ہے۔

معاون خصوصی نےگلگت بلتستان کی ایک بے روزگار خاتون کی کامیابی کی کہانی بھی سنائی جس نےکامیاب جوان پروگرام سے قرض لینے کے بعد اپنا ڈیری کا کاروبار شروع کیا۔

عثمان ڈار نےنوجوانوں سےکہا کہ وہ اپنے کاروبار کا فزیبلٹی منصوبہ تیار کریں کیونکہ حکومت نے انہیں مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے رواں مالی سال کیلئے ایک خطیر رقم مختص کی ہے۔

ریڈیو پاکستان

SAPM

Usman Dar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div