Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کوروناکےوار تھم نہ سکے،مزید 24 اموات، 1,277 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے ...
اپ ڈیٹ 02 جولائ 2021 01:41pm

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 24 افراد جان سے گئے جبکہ 1,277 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 22,345 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 959,685 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 1,277 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 59 ہزار 685 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 454 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 38 ہزار 387 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 38 ہزار 179، اسلام آباد میں 82 ہزار 779، بلوچستان میں 27 ہزار 242، گلگت بلتستان میں 6239 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 405 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 24 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 345 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 14 اموات ہوئیں جبکہ پنجاب میں6 اورخیبرپختونخوا میں 4مریضوں کا انتقال ہوا۔ کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں10,761 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5478، خیبرپختونخوا میں 4324، اسلام آباد میں 779، بلوچستان میں 309 اور گلگت بلتستان میں 111اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 583 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 31 ہزار 910 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,863مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,110 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 05 ہزار 430 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 46 ہزار 941 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1277 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 14 لاکھ 637 ہزار 171 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2ہزار112مریض زیر علاج ہیں جبکہ 228 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div