Aaj TV News

BR100 4,499 Increased By ▲ 101 (2.31%)
BR30 17,610 Increased By ▲ 617 (3.63%)
KSE100 44,026 Increased By ▲ 745 (1.72%)
KSE30 17,123 Increased By ▲ 345 (2.06%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,287,393 232
DEATHS 28,784 7
Sindh 476,958 Cases
Punjab 443,560 Cases
Balochistan 33,509 Cases
Islamabad 107,960 Cases
KP 180,412 Cases

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی تقریر کےسوشل میڈیا پر بھی چرچے ہورہے ہیں، عمران خان اور پی ایم اسپیچ ٹرینڈ کا حصہ بن گئے۔

وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی میں دھواں دھار تقریر کے بعد عمران خان اور پی ایم اسپیچ ٹوئٹر ٹرینڈز میں شامل ہوگئے،سوشل میڈیا صارفین بھی سراہنے لگے۔

محمد عادل عباسی نے متاثر کن تقریر قرار دیا لکھا کہ وزیر اعظم نے قوم کو اعتماد میں لیااور بتایا کہ کچھ معاملات سیاست سے بالاتر ہیں،ہمیں ایک قوم کی حیثیت سے رہنا چاہیئے۔

ماہم نے لکھا کہ عمران خان نے امریکا کو دو ٹوک جواب دے دیا۔

سمیر میر شیخ نے کشمیر کے معاملے پر عمران خان کی واضح پالیسی کو بھی سراہا، لکھا کہ وزیراعظم نے کہہ دیاجب تک بھارت کشمیر سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرتا سفارتی تعلقات بحال نہیں ہوں گے۔

گل خان نے عمران خان کو بہادر ایماندار اور محب وطن لیڈر قرار دیا۔

یوسف زمان نے کہا عمران خان عظیم لیڈر ہیں، پاکستانی ہونے پر فخر محسوس ہورہاہے۔