Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

واٹس ایپ نے وائس میسیجز میں کی گئی تبدیلی کیوں ختم کردی؟

واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وائس میسیجز (صوتی پیغامات) والے فیچر...
شائع 01 جولائ 2021 11:13am
سائنس

واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وائس میسیجز (صوتی پیغامات) والے فیچر پر ہزاروں صارفین کی جانب سے عدم اطمینان کے اظہار کیا گیا ہے، جس کے بعد ترمیم کو واپس لیا جا رہا ہے۔

صارفین کا کہنا تھا کہ نئی ترمیم نے پیغامات کو منتقل کرنا مشکل بنا دیا تھا، جس میں وائس نوٹس کو آواز کی لہروں کی شکل کے بجائے عام لائن میں تبدیل کرنا شامل ہے، اس ترمیم شدہ انٹرفیس کا رنگ دیکھنا اور اسے ڈارک موڈ میں پڑھنا مشکل تھا۔

ہزاروں صارفین کے میسجز اور اس ترمیم پر تنقید کے بعد واٹس ایپ نے اس فیصلے کو کالعدم کیا اور اپنے فیصلے میں واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو مطمئن کرنے کے لیے مزید اصلاحاتی اقدامات کا وعدہ کیا۔

واٹس ایپ نے اس سے قبل بیٹا ورژن 2.21 13.17 کے طور پر اینڈرائیڈ فون پر وائس میسیجز کی ظاہری شکل میں ترمیم کرنے کی صلاحیت متعارف کرائی تھی۔

واٹس ایپ ڈویلپرز نے بتایا کہ ’ہم صارفین کو مطمئن کرنے کے لیے اس فیچر میں ضروری اصلاح کرنے کے بعد دوبارہ شروع کریں گے۔‘

واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری بھی کر رہا ہے جس کے ذریعے پیغامات بھیجنے والے کو ان تصاویر اور ویڈیوز کی اجازت دیتا ہے جو وصول کنندہ کو صرف انسٹاگرام کی طرح ایک ہی بار دِکھ سکتے ہیں۔

یہ خصوصیت صارف کو یہ چیک کرنے کی بھی اجازت دے گی کہ پیغام کے وصول کنندہ نے تصویر دیکھی ہے یا نہیں، اور توقع ہے کہ وہ اسے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس والے فون پر بھی متعارف کروائے گا۔

WhatsApp

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div