Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاکستان، انگلینڈ کے درمیان ایک روزہ میچ میں تماشائیوں کو داخلے کی اجازت

لندن :پاکستان اور انگلینڈکے درمیان ہونے والے ایک روزہ میچ میں...
شائع 29 جون 2021 10:53am

لندن :پاکستان اور انگلینڈکے درمیان ہونے والے ایک روزہ میچ میں کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی، دونوں ٹیموں کے مابین ایجبسٹن میں ہونے والے ایک روزہ میچ میں تماشائیوں کو داخلے کی اجازت مل گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ میں موجود ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان 13 جولائی کو ہونے والے میچ میں 19 ہزار شائقین اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔

11 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کا اسٹیڈیم میں داخلہ منفی کوویڈ ٹیسٹ سے مشروط کردیا گیا ہے ،اسٹیڈیم میں موجود شائقین پر سماجی فاصلے کی پابندی نہیں ہوگی۔

london

پاکستان

England

eng vs pak tour 2021

cricket fans

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div