Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

عامر لیاقت حسین وزیراعظم پاکستان بننے کے خواہش مند

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت...
شائع 28 جون 2021 10:01am

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم پاکستان بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

نجی ویب سائٹ کی جانب سے کئے گئے انٹرویو میں عامر لیاقت سے سوال کیا گیا، 'آپ نے کالم بھی لکھے، ڈراموں میں بھی کام کرلیا اور طویل عرصے سے ٹی وی پروگراموں کی میزبانی بھی کر رہے ہیں اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے رکن بھی ہیں آخر اپنے آپ کو کہلوانا کیا چاہتے ہیں؟'

سوال کے جواب میں عامر لیاقت حسین نے بے ساختہ جواب دیا، 'وزیراعظم پاکستان! انشاءاللہ کبھی نہ کبھی تو بنوں گا۔'

ان سے سوال کیا گیا، 'کیا یہ آپ کی خواہش ہے؟'

جواب میں معروف ٹی وی میزبان نے کہا، 'وزیراعظم پاکستان بننے کی میری یہ خواہش اس لیے ہے کیوں کہ میں کچھ چیزیں ٹھیک کرنا چاہتا ہوں، الگ سے ضد میں آکر ٹھیک نہیں کرنا چاہتا بلکہ سب کے ساتھ مل کر ٹھیک کرنا چاہتا ہوں۔'

میزبان نے جب پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی سے ان کی شادیوں سے متعلق سوال کیا تو عامر لیاقت حسین نے کہا کہ پہلی شادی تو سب ہی کرتے ہیں اس کا تو سوال ہی نہیں کرنا چاہیئے، جب کہ دوسری شادی ہمارے معاشرے میں ایک جرات کی بات ہے، اگر ایک آدمی 20 سال بعد دوسری شادی کر رہا ہے تو کسی شوق سے تو نہیں کر رہا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب میں کیا جواب دوں اس بات کا، وہ میری بیوی تھیں جس کی بنیاد پر میں ان کی عزت کرتا تھا، کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا اور میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہوتے ہیں، تو میری پہلی بیوی بشریٰ بہت اچھی تھیں، بہت اچھی ہیں جو دین کا علم بھی جانتی ہیں اور سب چیزیں کرتی ہیں، اس لیے میں ان کے خلاف کوئی بات نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا، 'دوسری اہلیہ بھی میرا لباس ہیں اگر کوئی سوچے کہ میں اپنی بیوی کے خلاف کوئی بات کروں گا یا کوئی تہمت لگاؤں گا۔ میں زندگی بھر ایسا نہیں کروں گا۔ میری کسی بھی قسم کی تیسری شادی نہیں ہے۔

PM PAKISTAN

imran khan

Aamir Liaquat Hussain

Aamir Liaquat's Wives

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div