Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'پاکستان افغانستان میں صرف اسی حکومت کو تسلیم کریگا جسے عوام کا اعتماد حاصل ہو گا'

نیویارک ٹائمزکو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہاپاکستان نے طالبان کو امریکااورافغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز پرلانے کےلئےتمام ممکنہ اثرورسوخ استعمال کیا.
شائع 26 جون 2021 06:50pm

وزیراعظم عمران خان نے کہتے ہیں پاکستان افغانستان میں دیرینہ تنازعے کے سیاسی حل کےلئے فوجی اقدام کے سوا ہرممکن مدد فراہم کرے گا۔

نیویارک ٹائمزکو دیے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہاکہ پاکستان نے طالبان کو امریکااورافغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز پرلانے کےلئےتمام ممکنہ اثرورسوخ استعمال کیا.

وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں کہاکہ پاکستان افغانستان میں صرف اسی حکومت کو تسلیم کرے گا جسے افغان عوام کا اعتماد حاصل ہو۔

امریکا کے ساتھ تعلقات کےحوالے سے عمران خان نے کہاکہ پاکستان کسی بھی دو ملکوں کے درمیان تعلقات کی طرح امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے اورافغانستان سے امریکی فوجی دستوں کے انخلاء کے بعد ہم امریکا سے تجارتی تعلقات میں مزید بہتری لانے کے خواہاں ہیں۔

ریڈیو پاکستان

pm imran khan

USA

Afghan peace process

Taliban

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div