Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ریزرو پولیس کے ڈی ایس پی فہیم فاروقی اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے

کراچی میں ریزرو پولیس کے ڈی ایس پی فہیم فاروقی اغوا برائے تاوان...
شائع 26 جون 2021 12:55pm

کراچی میں ریزرو پولیس کے ڈی ایس پی فہیم فاروقی اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے۔ ملزم فہیم فاروقی نے محنت کش کو اغوا کرکے تاوان وصول کیا۔ مغوی بلال کے گھر والوں نے ویڈیو ریکارڈ کرکے مقدمہ درج کرادیا۔

ڈی ایس پی فہیم فاروقی نے سچل سے کباڑی بلال کو اٹھایا۔ کافی دیر تک پولیس موبائل میں گھمایا اور پھر اہلخانہ سے تاوان منگوایا۔

بلال کے گھر والے رقم دینے آئے تو فوٹیج میں سارا معاملہ ریکارڈ کرلیا۔ پولیس نے مدعی بلال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

فوٹیج وائرل ہونے کے بعد ڈی ایس پی فہیم فاروقی روپوش ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

فہیم فاروقی پر حیدرآباد کے مال میں بھی چوری کرنے کا الزام ہے، واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آنے پر ملزم کے خلاف ایکشن بھی کیا گیا تھا۔

sindh

Karachi Police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div