Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آذربائیجان کاسرکاری دورہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کا سرکاری...
اپ ڈیٹ 23 جون 2021 03:48pm

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا ہے ،جہاں انہوں نے آذربائیجان کے وزیرداخلہ اور عسکری قیادت سےملاقاتیں کیں،ملاقات میں باہمی دلچسپی،سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا،دورے میں سربراہ پاک فوج نےآذربائیجان کےوزیرداخلہ اورعسکری قیادت سےملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی،سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا ،اس کے علاوہ علاقائی امن،تجارت اورتوانائی سمیت مختلف امورپربات چیت کی گئی۔

اس موقع پر اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ موجودہ جیواسٹریٹجک حالات میں قریبی تعاون کی خصوصی اہمیت ہے،مختلف درپش چیلنجزسےنمٹنےکیلئےمشترکہ ردعمل وقت کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقاتوں میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہرسطح اور فورم پر باہمی رابطوں کوفروغ دینےکےعزم کااعادہ کیا۔

آذربائیجان کی جانب سےپاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا گیا،اس کے ساتھ ساتھ آذربائیجان کی عسکری قیادت نے افغانستان میں دیرپا امن کیلئےپاکستانی کوششوں کااعتراف کیا۔

ISPR

Army Chief

General Qamar Javed Bajwa

rawalpndi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div