Aaj TV News

BR100 4,671 Increased By ▲ 6 (0.13%)
BR30 18,834 Increased By ▲ 160 (0.86%)
KSE100 45,369 Increased By ▲ 297 (0.66%)
KSE30 17,576 Increased By ▲ 146 (0.84%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,285,631 377
DEATHS 28,745 8
Sindh 476,017 Cases
Punjab 443,240 Cases
Balochistan 33,488 Cases
Islamabad 107,765 Cases
KP 180,146 Cases

انگلینڈ میں کلب کرکٹ کے دوران پاکستانی کرکٹر آصف علی کے شاندار چھکے سے ان کی اپنی گاڑی کا ہی شیشہ ٹوٹ گیا۔

کراسلی شیلڈ کوارٹر فائنل کے دوران پاکستانی کلب کرکٹر آصف علی نے شاندار چھکا لگایا جس سے گیند باؤنڈری کے باہر گئی لیکن آصف علی کو اس شاندار چھکے سے مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔

کرکٹر کے چھکے کی وجہ سے بال باؤنڈری کے باہر کھڑی آصف علی کی اپنی گاڑی کے شیشے پر جالگی جس سے گاڑی کا شیشہ چکنا چور ہوگیا۔

بال اپنی گاڑی پر جاتی دیکھ کر آصف علی نے سرتھام لیا اور پچ پر بیٹھ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حریف ٹیم کے کھلاڑی یہ سارا ماجرا دیکھ کر ہنستے رہے اور ایک کھلاڑی نے آصف کو آواز دی کہ آپ اپنی گاڑی کی چابی دیں، ہمیں اس میں سے گیند نکالنی ہے۔