Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'ترکی نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری اٹھانے کی تجویز قبول کرلی'

امریکی وزارتِ دفاع کےترجمان جان کربی کاکہنا ہے کہ ترکی نے...
اپ ڈیٹ 22 جون 2021 08:48pm

امریکی وزارتِ دفاع کےترجمان جان کربی کاکہنا ہے کہ ترکی نے افغانستان میں قیام کرنے اورحامد کرزئی ہوائی اڈے کی حفاظت کرنے کےعمل کوجاری رکھنے کو قبول کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یومیہ پریس کانفرس میں سوالات کا جواب دیتے ہوئےکربی نے بتایا کہ ہم افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال کا قریبی طور پر جائزہ لےرہے ہیں تاہم امریکا کے انخلاء کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ترک وزیردفاع حلوصی آکار اورامریکی وزیردفاع لائڈآسٹن کی ٹیلیفونک بات چیت میں کابل ہوائی اڈے کی حفاظت کے معاملے کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کربی نے بتایاکہ یہ رابطہ گزشتہ ہفتے نیٹو سربراہی اجلاس میں صدررجب طیب ایردوان اور امریکی صدر جو بائڈن کی ملاقات کا تسلسل ہے۔

انہوں نےکہاترکی نےکابل ہوائی اڈے کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھانے کی تجویز کو قبول کرلیا ہے. تاہم فی الحال ہم اس معاملے کی تفصیلات پر غور کررہے ہیں. ابھی بھی کرنے کو بہت کچھ باقی ہے۔ ترک فریق کو امریکااور عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنی ہو گی.ہم اس حوالے سے کوششیں صرف کر رہے ہیں۔

Turkey

NATO

John Kirby

Kabul airport

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div