Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

'ایکسپو دبئی کےذریعے دنیا پاکستان کا روشن چہرہ دیکھے گی'

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دبئی...
شائع 20 جون 2021 08:36pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دبئی ایکسپو 2020 کے ذریعےدنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت امیج پیش کرنے میں مدد ملے گی۔

دبئی ایکسپو 2020 رواں سال اکتوبر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔نمائش میں پاکستان کی جانب سے عظیم الشان پویلین کی تعمیر جاری ہے۔

کراچی میں پاکستان پویلین کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ دن گزر گئے جب پاکستان سے دہشتگردی اورانتہاء پسندی ایکسپو ٹ ہوا کرتی تھی۔اب پاکستان آئی ٹی اور زرعی مصنوعات برآمد کرتا ہے۔ایکسپو دبئی کےذریعے دنیا پاکستان کا روشن چہرہ دیکھے گی۔

مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبد الرزاق داؤد نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نجی شعبے نے پاکستان پویلین کی تعمیر میں ایک ارب روپے فراہم کیے ہیں، پاکستان پویلین پاکستانیوں کے لئےفخر کا باعث ہوگا۔

ڈی جی ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی شاہد عبداللہ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ پاکستان پویلین کی تیاری دو سال سے جاری ہے جو پاکستانی آرٹ کا شاندار ن نمونہ ہوگا۔دبئی ایکسپو میں دنیا کے192 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

fawad chaudhry

Federal Information Minister

Dubai Expo

Pakistan Pavilion

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div