Aaj News

عمران خان یہ نہ سمجھیں کہ گالم گلوچ اور بدتمیزی کروا کر وہ بچ جائیں گے، بلاول بھٹو

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی...
شائع 17 جون 2021 11:14am

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت غریب دشمن بجٹ کے حقائق عوام سےچھپانے کیلئے اپوزیشن کی آواز دبارہی ہے، عمران خان یہ نہ سمجھیں کہ گالم گلوچ اور بدتمیزی کرواکروہ بچ جائیں گے،ہم بجٹ کا سارا کچاچٹھا عوام کے سامنے لاتے رہیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا اپنے جاری کئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان نے بجٹ میں مزدور کی آمدنی 20 ہزار روپے مقرر کرکے 700 ارب روپے کے ٹیکس لگائے اور کہا کہ عزیز ہم وطنو! ملک ترقی کرگیا ہے،صرف ایک سال میں عام آدمی کی آمدنی میں 17 فیصد کی کمی اور کھانے پینے کی اشیاء کے خرچ میں 25 فیصد مہنگائی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر 3میں سے ایک بچے کے غذائی قلت کے شکار ملک میں عمران خان نے دودھ اور اس سے وابستہ مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگادیا ہے،40فیصد غربت کے شکار ملک میں ڈیری مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس ہمارے بچوں کے قتل کے مترادف ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ چائے کے ہر کپ کا مہنگا گھونٹ عمران خان کی تبدیلی کی وہ خوفناک قیمت ہوگی جو پاکستان کے عوام نے ادا کرنا ہے، بجٹ کے نتیجے میں آٹا، تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا ایک ایسا سونامی لائے گا کہ جس کے بعد عوامی ردعمل کو روکنا عمران خان کے بس میں نہ ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت غریب دشمن بجٹ کے حقائق کو عوام سے چھپانے کلئے اپوزیشن کی آواز دبارہی ہے،عمران یہ نہ سمجھیں کہ گالم گلوچ اور بدتمیزی کرواکر وہ بچ جائیں گے، ہم بجٹ کا سارا کچاچٹھا عوام کے سامنے لاتے رہیں گے۔

pm imran khan

karachi

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari

budget

Comments are closed on this story.

مقبول ترین