Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

اداکار وسیم عباس کا فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے دلچسپ بیان

سینئر پاکستانی اداکار وسیم عباس نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون...
شائع 17 جون 2021 10:01am

سینئر پاکستانی اداکار وسیم عباس نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے دلچسپ بیان دیا ہے۔

بیٹے علی عباس کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کے دوران شو میزبان نے وسیم عباس کو ایک دلچسپ صورتحال پیش کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ کشتی میں 3 افراد بیٹھے ہیں۔ ایک فردوس عاشق اعوان، ایک جاوید چوہدری اور ایک وسیم عباس۔ لیکن کشتی میں اچانک ہی اعلان کیا جاتا ہے آپ 3 افراد میں سے کسی ایک کو اترنا پڑے گا بصورت دیگر کشتی الٹ جائیگی۔

جس پر وسیم عباس نے کہا کہ میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ فردوس صاحبہ ہم تینوں کو الٹا دیں گی کیوں کہ ان کا چہرہ عورتوں والا اور مکا مردوں والا ہے۔

Firdous Ashiq Awan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div