Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کرسچیانو رونالڈو کی ایک حرکت سے کولا کمپنی کا اربوں ڈالر کا نقصان

دنیا کے معروف ترین فٹبالر کرسچیانو رونالڈو کی ایک حرکت نے پیر کو...
اپ ڈیٹ 16 جون 2021 12:48pm

دنیا کے معروف ترین فٹبالر کرسچیانو رونالڈو کی ایک حرکت نے پیر کو اس وقت ہنگامہ برپا کردیا، جب انہوں نے میڈیا انٹرویو سے قبل معروف کولا کمپنی کی دو بوتلیں اٹھا کر سائیڈ میں کردیں۔

رونالڈو نے کاربونیٹیڈ مشروب کی دو بوتلیں دیکھتے ہی انہیں ٹیبل سے دور کردیا، پھر پانی کی بوتل اٹھا کر کیمروں سے کہا، 'اگواہ! (پانی!).' یہ رونالڈو کا صحت مند زندگی اپنانے کی طرف اشارہ تھا۔

ٹوئٹر/گول

اس سے قبل رونالڈو نے شوگر سافٹ ڈرنکس سے متعلق اپنی ناپسندیدگی کے بارے میں بات بھی کرچکے ہیں۔

36 سالہ فٹبالر جو اپنے جسم کے ساتھ معبد جیسا سلوک کرتے ہیں اور اپنی عمر کے لحاظ سے قابل قدر جسمانی حالت میں ہیں، اپنے بڑے بیٹے کرسچیانو رونالڈو جونیئر کو بھی ایسی مصنوعات کھاتے ہوئے پسند نہیں کرتے۔

تاہم، مبینہ طور پر رونالڈو کی حرکت نے بطور برانڈ مذکورہ کولا پر بہت زیادہ منفی اثر ڈالا ہے۔

ہسپانوی ذرائع ابلاغ مارکا کے مطابق پرتگالی آئیکون کے بوتلوں کو ایک طرف کھسکانے کے فیصلے سے پہلے اور اس کے بعد کمپنی کے حصص کی قیمت سے کمپنی کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

مارکا کا دعویٰ ہے کہ کولا کمپنی کا ریوینیو 242 بلین ڈالر سے کم ہو کر 238 بلین ڈالر ہوچکا ہے۔ یہ 1.6 فیصد کمی اسٹاک مارکیٹ میں کمپنی کے لئے ایک بڑا جھٹکا ہے۔

مارکا ڈاٹ کام
مارکا ڈاٹ کام

یورپ میں شام 3 بجے جب اسٹاک مارکیٹ کھلی تو کمپنی کے حصص 56.10 ڈالر کے قریب تھے۔ لیکن 30 منٹ کے بعد رونالڈو اور فرنینڈو سانتوس کی بوڈاپیسٹ کے پسکس فیرنک اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس روم میں شرکت کے بعد کمپنی کے اسٹاک نے اچانک غوطہ کھایا اور فی حصص 55.22 پر چلا گیا۔

کیا رونالڈو کے اشارے پر کولا کمپنی یا یو ای ایف اے نے کوئی ردعمل دیا ہے؟

مذکورہ کولا دنیا کے مشہور برانڈز میں سے ایک ہے لیکن انہوں نے رونالڈو کی حرکت کے بارے میں ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یوئیفا بھی اس وقت خاموش رہا، حالانکہ ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ دونوں تنظیموں کے 'خوش ہونے کا امکان نہیں' ہے، کہ دنیا کے ایک بااثر کھیلاڑی نے کولا کے بارے میں اس قدر نفرت کا اظہار کیا ہے، جو 1988 سے یورپی چیمپئین شپس کے شراکت دار رہے ہیں۔

رونالڈو، جو اس سال موسم گرما میں پانچ سالوں میں دوسری بار ہنری ڈیلانے ٹرافی جیتنا چاہتے ہیں، اپنے کیریئر میں آخری بار ٹورنامنٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ جب یورو 2024 چل رہا ہوگا تو جوونٹس فارورڈ 39 سال کے ہوں گے۔

Cristiano Ronaldo

Viral Video

coca cola

UEFA EURO 2020

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div