Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سی پیک کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک قرار

سی پیک جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا حکومت اسپیشل اکنامک زونرمیں برآمداتی صنعت میں سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
شائع 16 جون 2021 12:18am

وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کی بروقت تکمیل کو حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک قرار دے دیا۔

وزیرِاعظم کی زیرِصدارت سی پیک جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعظم نےکہاحکومت اسپیشل اکنامک زونرمیں برآمداتی صنعت میں سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

بریفنگ میں بتایاگیاکہ سی پیک کےتحت آنےوالےچینی اہلکاروں کےویزہ کےمسائل مکمل طورپرحل کرلیےگئے ہیں۔

وزیراعظم نےکہابرآمداتی صنعتیں روزگارکی فراہمی،معاشی حجم میں اضافہ اورقیمتی زرِمبادلہ کےساتھ ساتھ عالمی منڈیوں میں 'میڈ ان پاکستان' برآنڈ کی رسائی کو یقینی بنائیں گی۔

pm imran khan

CPEC

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div