Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سندھ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری

کراچی:سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد ...
شائع 15 جون 2021 03:03pm

کراچی:سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سندھ کابینہ کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دیئے جانے کی تصدیق کی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے کم از کم اُجرت 25 ہزار روپے کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں مالی سال 22-2021 کیلئے 1.477 ٹریلین روپے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ کابینہ نے نئے مالی سال 22-2021 کے ترقیاتی بجٹ پر بحث کے بعد منظوری دے دی ، نئے مالی سال کی ڈیمانڈ فارگرانٹس اورسپلیمنٹری گرانٹس پر دستخط کرکے منظوری دے دی گئی۔

sindh cabinet

sindh govt

salary increase

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div