Aaj TV News

BR100 5,093 Decreased By ▼ -3 (-0.06%)
BR30 25,710 Decreased By ▼ -45 (-0.17%)
KSE100 47,312 Decreased By ▼ -6 (-0.01%)
KSE30 18,963 Decreased By ▼ -11 (-0.06%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,020,324 4,497
DEATHS 23,209 76
Sindh 374,434 Cases
Punjab 354,904 Cases
Balochistan 30,019 Cases
Islamabad 86,602 Cases
KP 142,799 Cases

نیویارک ک:دنیا بھر میں سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد خام تیل کی طلب میں اضافہ ہوگیا، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2سال کی بلند سطح73ڈالرفی بیرل پر پہنچ گئی۔

کورونا ویکسی نیشن میں اضافے اورسفری پابندیوں میں نرمی کے بعدبین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی طلب بڑھ گئی۔

ایک ہفتےکے دوران برطانوی برینٹ کروڈ کی قیمت ایک اعشاریہ ایک فیصد اضافے سےمئی 2019کی بلند سطح 73ڈالر 9سینٹس فی بیرل پر پہنچ گئی۔

امریکی خام تیل کی قیمت 1اعشاریہ 9فیصد اضافے سے 71ڈالر 24سینٹس فی بیرل ہوگئی،جو اکتوبر 2018کے بعد کی بلند سطح ہے۔

خام تیل کی طلب اور قیمتوں میں اضافے کے پیش نظرتوانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے اوپیک ممالک پر زور دیا ہے کہ خام تیل کی پیداوار بڑھائی جائے۔