Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

لاہور میں گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق

لاہور میں گلے پرپتنگ کی ڈورپھرنے سے 3 سالہ بچہ خضر حیات جاں بحق...
شائع 13 جون 2021 12:30pm

لاہور میں گلے پرپتنگ کی ڈورپھرنے سے 3 سالہ بچہ خضر حیات جاں بحق ہو گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور کے علاقے مستی گیٹ کے قریب 3سالہ بچہ خضر حیات اپنے والد اور بہن بھائیوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ گلے پرپتنگ کی ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

بچے کوراہگیروں نے اسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا جبکہ بچے کا والد اور دوسرے بہن بھائی بھی موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او تھانہ مستی گیٹ کومعطل کردیا

واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ایس ایچ او تھانہ مستی گیٹ محمد زائد نوازکو معطل کردیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی علی اختر سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ ڈور پھرنے کے واقعات ہرگز قابلِ برداشت نہیں، غفلت کے مرتکب پائے جانے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا گلے پرڈور پھرنے سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں گلے پرڈور پھرنے سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لیا اور سی سی پی او لاہور سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے واقعہ پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

Child

killed

take notice

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div