Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

شوٹنگ کے دوران منیب بٹ کی برانڈڈ گھڑیاں چوری

معروف پاکستانی اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈرامے کے...
شائع 13 جون 2021 10:50am

معروف پاکستانی اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈرامے کے سیٹ پر اان کی تین قیمتی گھڑیاں چوری ہوگئی تھیں۔

منیب بٹ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کی برانڈڈ گھڑیاں شوٹنگ کے دوران سیٹ سے غائب ہونے پر اسسٹنٹ نے بتایا کہ گھڑیاں اپنی جگہ پر موجود نہیں ہیں۔

منیب بٹ کا کہنا تھا، 'ہم نے کافی تفتیش کی جس پر پتہ چل گیا کہ گھڑیاں کس نے چوری کی ہیں۔ وہ آدمی لوکیشن کا تھا اور جب اسے کال کی گئی تو وہ میری چوری شدہ گھڑیاں بیچنے کے لیے صدر میں موجود تھا۔ جب اسے بتایا گیا کہ ہمیں تمہاری حرکت کا پتا چل چکا ہے تو اس نے فون پر ہی اعتراف کر لیا۔'

منیب بٹ نے بتایا، 'اس آدمی نے فون پر کہا کہ میں نے گھڑیاں ابھی بیچی نہیں ہیں، میں واپس آ جاتا ہوں، بس منیب بھائی سے پوچھیں، وہ مجھے ماریں گے تو نہیں۔'

منیب بٹ نے کہا، 'اس شخص نے آ کر گھڑیاں مجھے واپس کر دیں اور میں نے اسے سمجھایا کہ اس نے جو کیا وہ بہت غلط کام تھا اور آئندہ ایسی حرکت ہر گز نہ کرے۔'

Pakistani Actor

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div