Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

'سندھ حکومت کچھ پیسہ عوام پر بھی لگادے'

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کوئی پیسہ عوام...
شائع 12 جون 2021 09:02pm

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کوئی پیسہ عوام پر بھی لگادے۔

بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ 1990 میں کراچی میں رینجرز ہے، سندھ حکومت اپنی پولیس نہیں بناسکی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ شکوہ کرتے نظر آتے ہیں، سندھ میں مقامی حکومتوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 148 کا نفاذ نہیں ہورہا ہے،کراچی کے لوگوں پر براہ راست پیسہ خرچ ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ اینڈ کمپنی پر انحصار کیا تو کراچی میں ترقی ممکن نہیں، سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تو معیشت ساڑھے 4 فیصد سے اوپر ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی پر ایسی حکومت ہے جسکی پسماندہ سوچ ہے، ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو نے وفاق کی سیاست کی، زرداری صاحب پیپلزپارٹی کو قوم پرست جماعت بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کو اندرون سندھ کی جماعت بنادیا گیا ہے، وفاق کا پیسہ صوبائی اتھارٹی کے ساتھ ہونے تک خرچ نہیں ہوسکتا، کراچی کے میئر کو براہ راست فنڈ دیئے جانے چاہئے، احسن اقبال کبھی عقل کی بات بھی کرلیا کریں،

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے الیکٹرک ووٹنگ مشین دیکھی بھی نہیں، ہم نے قومی اسمبلی میں 49 ترامیم پیش کیں، اپوزیشن کا رویہ گیند لیکر بھاگنے والے بچوں جیسا ہے،

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سندھ کی حکومت قوم پرستی کی سیاست کررہی ہے، خواہش ہے کہ پیپلزپارٹی دوبارہ وفاق کی سیاست کی طرف آئے۔

fawad chaudhry

Information Minister

sindh govt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div