Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

وفاقی بجٹ تاریخی قرار

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وفاقی بجٹ اتنا تاریخی...
شائع 12 جون 2021 08:01pm

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وفاقی بجٹ اتنا تاریخی بجٹ ہے کہ اپوزیشن کو تنقید کے لئے کچھ نہیں مل رہا ترقیاتی پروگرام کے لئے اربوروں روپے مختص کئے گئے ہیں تمام اراکین اسمبلی نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہر طبقے کو اس بجٹ میں رعایت دی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے سرکاری ملازمین کے لیے بھی تنخواوں میں دس فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے، دباؤ کے باوجود بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام پر پٹرول اور بجلی کا اضافی بوجھ نہیں ڈال سکتے ہم نے انکم ٹیکس ، سیل ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں کیا جس کی وجہ سے ہمارے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں ہم سکھر تا حیدر آباد تک موٹر وے بنانے کیلئے رقم کو مختص کیا گیا ہے، سیالکوٹ تا کھاریاں تک موٹر اور کراچی کے لیے بھی ایک خطیر پیکج دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون ریلوئے چین کے ساتھ گفتوشنید ہو چکی ہے، انرجی کے لیے ہم نے ایک سو آٹھارہ ارب روپے رکھ رہے ہیں ہمیں پورا سال مہنگائی اور کورونا کا چیلنج درپیش رہا ہے ،

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں کورونا کے لئے بھی خطیر رقم مختص کی گئی مہنگائی پر قابو پانے کے لئے بھی کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے چاول اور مکئی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے کپاس کا بیج معیاری نہ ہونے کی وجہ گروتھ میں کمی ہوئی بجٹ میں چھوٹے کاشتکار کے لیے بلا سود قرضوں کا اجراء یقینی بنایا جائے گا اور اس سال پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب کے لیے الگ بجٹ رکھا جا رہا ہے جو بجٹ جنوبی پنجاب کے لیے رکھا جائے گا وہ صرف جنوبی پنجاب میں ہی لگے گا ۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

Budget 2021 22

federal budget

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div