Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وفاقی بجٹ پر ملا جلا ردعمل ، لاہور چمبر آف کامرس

لاہور چیمبر آف کامرس نے وفاقی بجٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا...
شائع 12 جون 2021 12:14am
کاروبار

لاہور چیمبر آف کامرس نے وفاقی بجٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے،

تاجر کہتے ہیں خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی میں کمی سے مہنگائی کم ہو گی۔ مقامی گاڑیوں اور زراعت کیلئے مراعات اچھا قدم ہے۔

لاہور چمبر کے ممبران مطابق بجٹ میں چھوٹے تاجر کیلئے بھی مراعات کا اعلان بھی ہونا چاہیے تھا۔ بعض ممبران نے بجٹ کو الفاظ کا گورکھ دھندے قرار دیا ہے۔

دوسری جانب بجٹ میں سرکاری ملازمین کے ساتھ معاہدہ مکمل نہ ہونے کیخلاف سرکاری ملازمین نے احتجاج کیا۔

پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹیں توڑ کر پارلیمنٹ کے گیٹ پرملازمین نے پڑاؤ ڈال دیا ، بلاول بھٹو نے ملازمین کو معاملہ ایوان میں اتھانے کی یقین دہانی کرائی۔

اسلام آباد میں ملک بھر سے آئے سرکاری ملازمین نےگریڈ ایک سے سولہ تک ملازین کی اپگریڈیشن میڈیکل الائونس ایڈہاک الائونس کوبیسک تنخواہ میں ضم کرکے سکیل ریوائزکرنے کا مطالبہ کیا ۔

ملازمین نے حکومت کی طرف سے کئیے گئے معاہدے کو پورا نہ کرنا بھی مزدور دشمن قرار دے دیا۔

federal budget

Budget 2021

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div