Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

جی ڈی پی کا4.8 فیصد گروتھ کا ہدف رکھنے کا فیصلہ

آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ 4.8 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا...
شائع 11 جون 2021 04:44pm
کاروبار

آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ 4.8 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

صنعتوں کی گروتھ کیلئے 6.5 فیصد جبکہ مینفوفیکچرنگ کے شعبے کا گروتھ ہدف 6.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

مالی سال 2021-22 کیلئے زراعت کے شعبے کی 5 فیصدگروتھ کا ہدف مقررکردیا گیا۔ اہم فصلوں کی پیداوار کیلئے 2.2 فیصد گروتھ کا ہدف رکھا گیا،

کپاس کیلئے پیداواری گروتھ کا ہدف 10 فیصد مقرر کیا گیا،دستاویز کے مطابق فشریز اور جنگلات کے شعبے کیلئے 5 فیصد گروتھ کا ہدف مقرر کیا گیا۔

آئندہ مالی سال صنعتوں کی گروتھ کیلئے 6.5 فیصد کا ہدف مقرر کردیاگیا۔ آئندہ مالی کیلئے مینفوفیکچرنگ کے شعبے کا گروتھ ہدف 6.2 فیصد مقرر کیا گیا، آئندہ مالی سال کیلئے لارج سکیل مینوفیکچرنگ گروتھ کا ہدف 6 فیصد رکھا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق تعمیرات کے شعبے کا گروتھ ہدف 8.3 فیصد مقرر کیا گیا، خدمات کے شعبے کیلئے مالی سال 2021-22 کے دوران 4.7 فیصد کا ہدف رکھا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div