Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

اپوزیشن نےڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

اسلام آباد:اپوزیشن جماعتوں نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری...
اپ ڈیٹ 11 جون 2021 12:53pm

اسلام آباد:اپوزیشن جماعتوں نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ،مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءمرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ 9 ماہ سے اسٹے کے اوپر ڈپٹی اسپیکر کی سیٹ پر بیٹھا شخص اس نشست کا حق دار نہیں۔

قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے، بی این پی، عوامی نیشنل پارٹی سمیت محسن داوڑ نے متفقہ طور پر جمع کرائی ہے۔

نوٹس ملنے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کو ہٹانے کیلئے اسپیکر ایوان کی کارروائی میں 14دن کے بعد کسی وقت عدم اعتماد کی قرارداد کیلئے تحریک شامل کریں گے،تحریک میں واضح طور پر ان الزامات سے آگاہ کرنا ہوگا جو اس کی بنیاد بنے۔

قرارداد کی تحریک کیلئے اس کے حق میں کم سے کم 50افراد کو اپنی نشستوں پر کھڑا ہو کر حمایت کرنا ہوگی،تحریک کی منظوری کے 10دن کے اندر قرارداد ایوان میں لائی جائے گی، مختص دن پر قرارداد کو آرڈر آف دی ڈے کا حصہ بنایا جائے گا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک قرارداد کی صورت میں ایوان کی اکثریت سے منظور کروانا ہوگی،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیخلاف دوسری مرتبہ تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اپوزیشن نے نومبر2019میں پیش کی جانے والی پہلی تحریک عدم واپس لے لی تھی۔

اسلام آباد

Oppostion Parties

deputy speaker national assembly

Qasim Suri

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div