Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا سے مزید 76 افراد چل بسے، 1,303 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید...
شائع 10 جون 2021 08:50am

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 76افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 1,303نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21,529ہوگئی جبکہ 937,434افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید1,303 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 37 ہزار 434 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 738ہوگئی جبکہ پنجاب میں3 لاکھ 43 ہزار 252 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 35 ہزار 162،اسلام آباد میں81 ہزار 933،بلوچستان میں 26 ہزار 052 ،گلگت بلتستان میں5674 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے19ہزار 623 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید76افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار529 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 39مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 19 ،خیبرپختونخوامیں 15،اسلام آباد 2 اور آزاد کشمیر ایک مریض جان کی بازی ہارگیا۔

کورونا وائرس سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں10,436افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5183،خیبرپختونخوا میں 4170،اسلام آباد میں768،بلوچستان میں291 اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث559 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ44 ہزار 236 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے2,967 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3.01 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1،978 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8 لاکھ71 ہزار 669مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران41 ہزار 824 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1303 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 13لاکھ 705ہزار 490 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 3 ہزار 192مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ 361 وینٹی لیٹرپرموجود ہیں۔

ملتان میں 48،بہاولپور میں 26اور لاہور میں27 فیصد وینٹی لیٹربھر گئے جبکہ کراچی ،ملتان اور ایبٹ آبادمیں 30 فیصدآکسیجن بیڈ پر مریض موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div