Aaj News

کینیڈا میں پاکستانی فیملی پر حملہ دہشتگردی قرار

کینیڈامیں ٹرک سے کچل کرقتل کیےجانے والے پاکستانی خاندان کی یاد...
شائع 09 جون 2021 11:29pm

کینیڈامیں ٹرک سے کچل کرقتل کیےجانے والے پاکستانی خاندان کی یاد میں اونٹاریو کی لندن مسلم مسجد کے احاطے میں ہزاروں افراد کااجتماع ہواجس میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی۔

پاکستان سے14 سال قبل ہجرت کر کے کینیڈا منتقل ہونے والے خاندان کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے اونٹاریو کی لندن مسلم مسجد کے باہر ہزاروں کی تعداد میں ہر رنگ، نسل اور مذہب کے افراد شامل تھے۔

مسجد کے باہر منعقد تعزیتی تقریب میں وزیراعظم ٹروڈو اور حزب اختلاف کے لیڈروں نے پہلی بارایک ساتھ شرکت کی۔

تعزیتی تقریب میں جاں بحق ہونے والے فزیوتھراپسٹ سلمان،ان کی والدہ، اہلیہ مدیحہ اور بیٹی یمنیٰ کی موت پر ہر شخص اداس نظر آیا اور بیٹےفیض کی صحتیابی کےلئے لوگوں نے دعا کی۔

سوشل میڈیا پر جسٹن ٹروڈو نے تقریب میں شرکت کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان لوگوں کےلئے جو افضال گھرانے کو جانتے ہیں، اس بیٹے کےلئے زندہ بچ گیا ہے، لندن میں اور کینیڈا میں موجود مسلمانوں کےلئے، ہر اس شخص کےلئے جو اس واقعے پر غمزدہ، غصہ یا خوفزدہ ہے. آپ اکیلے نہیں ہیں، ملک بھر میں موجود لوگ آپ کے غم میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔'

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعہ کو دہشتگردی قرار دیتےہوئے کہا کہ خطرات کا شکاربرادریوں کا تحفظ کیا جائےگا اور ہم منافرت کا مقابلہ کریں گے۔

Justin Trudeau

Canadian pm

Comments are closed on this story.

مقبول ترین