Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سی ٹی ڈی کی "ریڈ بک" میں پہلی مرتبہ خاتون شامل

محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ کی جانب سے انتہائی مطلوب افراد کے...
شائع 09 جون 2021 09:04am

محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ کی جانب سے انتہائی مطلوب افراد کے کوائف پر مشتمل ریڈ بک کا نوواں ایڈیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کا نام بھی شامل ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل عمر شاہد نے جرمن خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ اس دفعہ ہم نے 146 مطلوبہ دہشتگردوں کو ریڈبک میں شامل کیا ہے، جن میں 93 نئی انٹریز ہیں۔

ڈی آئی جی عمر شاہد نے بتایا کہ ریڈ بک پہلی مرتبہ ایک خاتون کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جن کا نام ڈاکٹر سعدیہ جلیل دختر سید جلیل احمد ہے۔ ڈاکٹر سعدیہ کا نام پہلی مرتبہ سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں شامل ہوا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق ڈاکٹر سعدیہ کا تعلق القاعدہ سے ہے، ان کے شوہر عمر جلال کاٹھیو القاعدہ کے رکن رہے ہیں اور تاحال روپوش ہیں۔

ڈی آئی جی عمر شاہد نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر سعدیہ داعش کی ایک اہم شخصیت عبداللہ یوسف کی خالہ ہیں۔ اس طرح ان کا پورا خاندان انتہا پسندی اور جہادی سرگرمیوں میں سرگرم ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل عمر شاہد کا مزید کہنا تھا کہ مذہبی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سندھ ریلولیوشنری آرمی (ایس آر اے) اور بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) جیسی قوم پرست تنظیموں کے لوگوں کو بھی پہلی مرتبہ ریڈ بک میں شامل کیا گیا ہے۔

اس طرح ریڈ بک میں توسیع ہوئی ہے اور یہ ایک نئے فارمیٹ میں سامنے آئی ہے۔

CTD

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div