Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

دنیا کو اسرائیل کی دہشتگردی برداشت نہیں کرنی چاہیئے: شمالی کوریا

اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے کیے...
شائع 08 جون 2021 08:17pm

اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن گارجیئن آف دی والز میں اسرائیل پر نسل کشی، انساینت کےخلاف جرائم اور بچوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

جمعے کو شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ سے جاری وزارت خارجہ کے بیان کے بعد سے یروشلم پوسٹ اور اسرائیل ہایوم جیسے اسرائیل کے اہم جریدوں پر اس خبر نے جگہ بنالی ہے۔

یروشلم پوسٹ کےمطابق جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل شدید مردم بیزار نفسیات اور سرحدوں کے پھیلاؤ کا عزم رکھتا ہےاور دیگر اقوام کو تباہ و برباد کرنے کےلئے ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہورہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس بات میں کوئی مبالغہ آرائی نہیں کہ غزہ پٹی ایک بڑا انسانی ذبیح خانہ اور بچوں کے قتلِ عام کی جگہ بن چکا ہے۔

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے اقدام انسانیت کیخلاف جرائم ہیں جو انسانیت کے مستقبل کےلئے خطرہ ہیں۔

اسرائیل ہایوم کے مطابق شمالی کوریا نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل کی دہشتگردی کو برداشت نہیں کرنا چاہیئے۔

terrorism

North Korea

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div