Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

واٹس ایپ کے ڈیلیٹ کئے گئے میسیجز کس طرح پڑھے جاسکتے ہیں؟

واٹس ایپ نے سال 2017 میں صارفین کیلئے "ڈیلیٹ فار ایوری ون" جیسا...
شائع 08 جون 2021 10:02am
سائنس

واٹس ایپ نے سال 2017 میں صارفین کیلئے "ڈیلیٹ فار ایوری ون" جیسا شاندار آپشن متعارف کروایا، جس سے صارفین کو فائدہ تو ہوا لیکن اس کے بعد صارفین کو ایک ذہنی اذیت بھی جھیلنی پڑی۔

انسانی فطرت میں تجسس ہے، اور اسی تجسس کے باعث ہم یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ آیا اس بندے نے ایسا کیا بھیج دیا تھا کہ اسے فوراً ڈیلیٹ کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ کسی کو بھی غلطی سے بھیجا گیا واٹس ایپ میسج اس کے دیکھنے سے قبل 7 منٹ کے اندر ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

گو کہ کمپنی کی جانب سے ایسا کوئی آفیشل طریقہ یا فیچر متعارف نہیں کروایا گیا جس کے ذریعے آپ حذف شدہ میسیجز پڑھ سکیں، تاہم آج ہم آپ کو وہ طریقہ بتانے والے ہیں جسے آزما کر آپ ضرور اس پیغام کو پڑھنے کے اہل ہوں گے۔

گوگل پلے اسٹور سے "نوٹی سیو" نامی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرلیں، اس کے بعد ایپ کھولیں اور نوٹی فکیشن سمیت تمام آپشنز کو ان ایبل کردیں۔

آپشن ان ایبل کرنے کے بعد ایپ خود ہی موصول ہونے والے تمام نوٹیفکیشن کو ٹریک کرلے گی۔

اس طرح اگر آپ کا کوئی دوست میسج بھیج کر ڈیلیٹ کرتا ہے تو آپ نوٹی سیو ایپ میں جاکر وہ میسج پڑھ سکتے ہیں۔

ایپ کھولنے کے بعد وہ میسج خود ہی سامنے آجائے گا جب کہ یہ بھی مینشن ہوگا کہ پیغام ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

WhatsApp

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div