Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

سندھ حکومت کا پیر سے دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ

کراچی :سندھ حکومت نے صوبے بھرمیں پیر سے دکانیں رات 8 بجے تک ...
اپ ڈیٹ 06 جون 2021 06:01pm

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح ساڑھے 8 فیصد ہونے پر ٹاسک فورس نے مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولنے کی منظوری دے دی۔ریسٹورینٹس میں آؤٹ ڈور ڈائن ان بھی رات بارہ بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔تاہم کاروباری حضرات اور ان کے ملازمین کےلئے ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کیسز کی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کوبتایاگیاکہ کراچی میں5جون کو کوروناکیسزکی شرح ساڑھے8 فیصد رہی ہے جبکہ یکم کو یہ شرح12.5فیصد تھی۔کراچی کےتمام اضلاف میں کیسز کی شرح کم ہوئی ہے تاہم حیدر آباد میں ابھی بھی 11 فیصد سے زائد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نےکہاکہ پیر7جون سے کاروبار کےلئے اوقات کار میں دو گھنٹے کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ کل سے بازار اور مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گے۔مگر تمام کاروباری حضرات کو خوداوراپنے عملے کو لازمی ویکسین لگوانا ہوگئی اور 15 روز بعد ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ کی چیکنگ بھی شروع کردی جائے گی۔

ساتھ ہی ریسٹورینٹس کو رات 12 بجے تک آؤٹ ڈور ڈائن اِن کی اجازت ہوگی۔

وزیراعلیٰ نےکہاکہ کل سے 9ویں اور 10ویں جماعت کےلئے اسکولوں کے ساتھ کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بھی بحال کی جارہی ہیں۔ لیکن فی الحال شادی ہال کھولنےاورآؤٹ ڈور تقاریب کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم شہری ساحل پر جاسکیں گے۔

ایس او پیز کے ساتھ سلون بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو آئندہ تین ماہ کےدوران ایک کروڑ 80 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

karachi

sindh govt

Shops

Corona Task Force

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div