Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب نے رحیم یار خان کی طالبہ کرن اشتیاق کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رحیم یارخان کی ہاتھوں اور...
شائع 06 جون 2021 10:30am

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رحیم یارخان کی ہاتھوں اور ٹانگوں سے محروم باہمت طالبہ کرن اشتیاق کی سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ کے حکم پر طالبہ کی مالی امداد اوراس کے بھائی کو سرکاری ملازمت مل گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا نمائندہ کرن اشتیاق کے گھر پہنچا، باہمت طالبہ کو مالی امداد کا چیک فراہم کیا گیا اوراس کے بھائی خان محمد کو سرکاری ملازمت کا تقررنامہ بھی جاری کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کرن اشتیاق قوم کی باہمت بیٹی ہے،اس کا خیال رکھنا میرا فرض بھی ہے اورریاست کی ذمہ داری بھی،کرن اشتیاق نے مشکل حالات کے باوجود حوصلہ نہیں ہارا اور اپنی تعلیم جاری رکھی،ایسی قابل مثال بیٹیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے، قوم کو کرن اشتیاق پر فخر ہے۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

Student

take notice

rahim yar khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div