Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

شیخ رشید کا اسلام آباد میں دہشتگردی کےبڑھتے واقعات پر اظہار تشویش

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدنے اسلام آباد میں دہشتگردی...
اپ ڈیٹ 04 جون 2021 03:10pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدنے اسلام آباد میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو سیف زون بنانے کیلئے رواں ہفتے اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے ویڈیو بیان میں کہاکہ کچھ عرصے سے اسلام آباد میں دہشتگردی میں اضافہ ہواہے،ہمارے دورمیں پولیس کے شہداء کی تعداد9 ہوگئی ہے۔

وزیرداخلہ نے وفاقی دارلحکومت کو محفوظ بنانے کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ رواں ہفتے 150موبائل ایگل اسکواڈ سیف سٹی سے منسلک کر رہےجبکہ گاڑیوں کی تعداد چار سے بڑھا کر20 کی جا رہی ہے۔

سرحدوں پر باڑ لگانے سے متعلق شیخ رشید بتایا کہ پاک افغان بارڈرپرباڑ لگانے کا 80 فیصد کام ہوچکا ہے جبکہ پارک ایران سرحد 44 فیصد باڑ لگا دی گئی ہے۔

شیخ رشید نے مزیدکہاکہ موجودہ حکومت کی خواہش ہے کہ سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے جدت اختیار کی جائے اور اس پر کام بھی ہو رہا ہے۔

Interior Minister

Sheikh Rasheed

terrorism

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div