Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہناہے کہ...
شائع 03 جون 2021 12:39pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہناہے کہ اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے، اگر اپوزیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے تو یہ خوش آئند ہو گا۔

وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‏اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے، ایک طرف کہتے ہیں، بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے جبکہ دوسری طرف بجٹ پر سیمینار منعقد ہو رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن پارلیمان میں آئے اور انتخابی اصلاحات سمیت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے تو یہ خوش آئند ہو گا،اپوزیشن قابل عمل تجاویز پر ضرور غور کریں گے۔

opposition

fawad chaudhry

اسلام آباد

Federal Information Minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div