Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

'کیسزمیں کمی کے باوجود حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے'

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کہتی ہیں پنجاب میں کورونا کا...
شائع 30 مئ 2021 07:50pm

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کہتی ہیں پنجاب میں کورونا کا پھیلاو کافی حد تک کم ہوا ہے تاہم ابھی بھی کورونا حفاظتی تدابیر پرعملد آمد کرنے کی ضرورت ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نےلاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح 2اعشاریہ93 فیصد اور لاہور میں 1 اعشاریہ 50 فیصد ہے۔ کورونا کیسزمیں کمی کے باوجود شہریوں کو ابھی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیرصحت پنجاب نے ویکسی نیشن کے حوالے سے گفتگوکرتےہوئے کہا کہ ہر دوائی معمولی سائڈ افیکٹ ہوتا ہے اسی طرح کورونا ویکسین کےبعد بھی کسی حد تک بخارہوجانا خطرناک بات نہیں ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ کیسز کی کمی کومد نظر رکھتے ہوئے سیاحتی مقامات اور واٹر پارکس کو ایس او پیز کے تحت کھول دیا گیا ہےتاہم سنیماز،تھیٹرز اور انڈور جم ابھی تک بند ہیں۔ ملتان کے6 علاقوں میں کورونا کے بڑھتےکیسز کے باعث سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ بھی کیا گیا ہے۔

Health Minister Punjab

Dr Yasmin Rashid

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div