Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پنجاب میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ، شہری بلبلا اٹھے

لاہورسمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے...
شائع 30 مئ 2021 11:53am

لاہورسمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے باعث شہری بلبلا اٹھے، لاہور میں درجہ حرارت 45ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ صوبے میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

لاہور،ملتان اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے بیشتراضلاع میں آج بھی موسم گرم اورخشک رہے گا۔

شدید گرمی کے باعث صوبے کے میدانی علاقوں میں دوپہرکے بعد گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،گرمی سے بچنے کیلئے شہری بھی سائے کی تلاش میں نظر آتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ملتان اوربہاولپورمیں درجہ حرارت 46، فیصل آباد میں 44، جہلم میں 43 ڈگری ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

lahore

punjab

Met Office

Rain

tempreture

Hot Weather

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div