Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

عمران خان عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان چھین رہے ہیں، بلاول بھٹو

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا...
شائع 28 مئ 2021 02:22pm

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 3سالوں میں تیسرا مشیر خزانہ لیکن معیشت نہ سدھر سکی ،عمران خان عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان چھین رہے ہیں ،90روز میں سب اچھاکرنے کے دعوے کرنے والے وزیراعظم اب تک کچھ نہیں کرسکے ،معاشی ٹیم ایک دن فیصلہ کرتی ہے اور اگلے دن کابینہ مسترد کردیتی ہے۔

ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 16 فیصد عوام کوغربت کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیا ءکے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، آج پاکستانی روٹی، کپڑا اور مکان مانگ رہا ہے اور عمران خان عوام سے یہ سب چھین رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس کی معاشی پالیسیاں عوام دوست ہیں،مستقبل میں نوجوانوں کو اگر کوئی روزگار فراہم کرسکتا ہے تو وہ صرف پیپلز پارٹی ہے ،آج وقت نے پھر ثابت کردیا پیپلزپارٹی کی معاشی اور زرعی پالیسیاں ملک کے بہترین مفاد میں رہی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ 3سالوں میں تیسرا مشیر خزانہ لے آئے، ایف بی آر کے 4 اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے 3چیئرمین بدل دئیے مگر عمران خان معیشت میں سدھار نہ لاسکے ،3سالوں میں چوتھا سیکریٹری تجارت بھی بدل دیا لیکن عمران عوام کی تقدیر بدلنے میں ناکام ہوگئے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزیدکہا کہ وزیراعظم صاحب ملکی معیشت کسی کو ہٹانے یا لگانے سے بہتر نہیں ہوتی بلکہ قائدانہ صلاحیتوں سے ملک آگے بڑھتا ہے، عمران کے ٹیم ورک کا یہ عالم ہے کہ معاشی ٹیم ایک دن فیصلہ کرتی ہے اور اگلے دن کابینہ اس فیصلے کو مسترد کردیتی ہے، 3سالہ اقتدار نے عمران خان کو بری طرح بے نقاب کردیا، عوام سمجھ چکے ہیں ان کو تبدیلی کے نام پر دھوکا دینے کی کوشش کی گئی۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ 90 روز میں سب اچھا کردینے والے عمران خان آج 33 ماہ اور 11 دن گزرنے کے بعد بھی کچھ نہ کرسکے اور اگلے 813 دنوں میں بھی وہ کچھ نہیں کرسکیں گے، سائیکل والے وزیراعظم کے قصے سنا کر عمران نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی اور ملک کا مستقبل داؤ پر لگادیا۔

pm imran khan

karachi

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div