Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ہم دھاندلی سے جیتنے والے نہیں، نیوٹرل امپائر سے جیتے، وزیراعظم

نوشہرہ:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم دھاندلی سے جیتنے والے...
شائع 28 مئ 2021 01:11pm

نوشہرہ:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم دھاندلی سے جیتنے والے نہیں، نیوٹرل امپائر سے جیتے ،برآمدات کےجی انڈسٹریز لگانا ترجیح ہے، برآمدات بڑھنے سے ملکی دولت میں اضافہ ہوگا، کورونا میں عوام اور صنعت کو بچایا،ملک میں لاک ڈاؤن لگادیتے تو ہمارا حال بھی بھارت جیسا حال ہوتا۔

نوشہرہ میں رشکئی اسپیشل اکنامک زون کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اورخیبرپختونخواکیلئے خوش آئنددن ہے،پاکستان کا مستقبل صنعتوں میں ہے ،صنعتوں سےملکی دولت میں اضافہ ہوگا،رشکئی میں اسپیشل اقتصادی زون بنایاگیا ہے،یہ منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری کااہم حصہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں سب سے تیزی سے چین ترقی کررہا ہے،مغرب کی انڈسٹریلائزیشن بہت پرانی ہے،ہمارے پاس چین سے سیکھنے کیلےے بہت کچھ ہے،وزیراعلیٰ صاحب اقتصادی زون کی زمین کو فروخت نہیں کیجیے گا،اِن لوگوں کو آسان شرائط پر زمین لیز پر فراہم کریں،پاکستان گندم،چینی اوردیگر چیزیں بیچنےسےامیر نہیں ہوسکتا۔

عمران خان نے کہا کہ برآمدات کیلئےانڈسٹریزلگاناہماری ترجیح ہیں،برآمدات بڑھیں گی توملکی دولت بڑھےگی،ہم سرمایہ کاروں کیلئےآسانیاں پیدا کریں گے،ماضی میں سرمایہ کاروں کوسہولیات نہیں فراہم کی گئیں،ہم انڈسٹریزلگانےوالوں کیلئےآسانیاں پیداکریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملی ملک کے ڈیفالٹ کا خطرہ تھا، برے حالات میں پڑوسی ممالک تعاون نہ کرتےتوملک دیوالیہ ہوجاتا،ہم مشکل وقت سےنکل آئےہیں،روپےکی قدرگرنےسے مہنگائی بڑھتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ برےحالات سےنکلےہی تھےکہ کوروناوباء آگئی،ہم نےکورونا کےدوران بہترین پالیسی بنائی،ملک میں لاک ڈاؤن لگادیتے تو ہمارا حال بھی بھارت جیسا حال ہوتا،بھارت میں کیسز اور غربت دونوں ہی بڑھے،اسمارٹ لاک ڈاؤن سےکوروناپھیلنےسےروکا،ہم نےانڈسٹری اورعوام دونوں کوبچالیا،ہماری حکمت عملی سےمخالفین بھی پریشان ہیں۔

عمران خان کا مزید کہناتھا کہ ہم دھاندلی سے نہیں نیوٹرل امپائر سے جیت کر آئے ہیں،ملک کی معاشی ترقی کی رفتار 4 فیصد تک آگئی ہے،ہمارے مخالفین بھی حیران ہیں کہ ایسا کیسے ہوگیا ہے،پہلے ہی کہتا تھا کہ صبر کریں اچھا وقت آنے والا ہے،ہم ملک کو مستحکم ترقی کی جانب لےکر جارہے ہیں تاکہ ملک کو آئندہ کبھی آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا پڑے،سی پیک کا موجودہ فیز اب انڈسٹریل زون بننے کا ہے۔

IK Address

pm imran khan

lockdown

coronavirus

Noshera

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div