Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

سندھ حکومت کا کورونا سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

کراچی :سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے...
اپ ڈیٹ 27 مئ 2021 03:56pm

کراچی :سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیسز میں کمی پر عوام کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ عوام کا تعاون جاری رہا تو ہم جلد صورتحال پر قابو پالیں گے۔

جمعرات کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔

وزیر اعل سندھ مراد علی شاہ نے ٹاسک فورس اجلاس میں بتایا کہ گزشتہ روز 22043 ٹیسٹ کئے گئے جو ایک ریکارڈ ہے، جس کے نتیجے میں 1293 کیسز سامنے آئے ہیں جو 5.9 فیصد تشخیصی شرح ہے، سختی کرنے سے کیسز کی شرح کم ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر عوام نے اس طرح تعاون جاری رکھا تو ہم جلد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکیں گے تاہم کل 24 اموات رپورٹ ہوئیں جو پریشان کن بات ہے، اس وقت کراچی کے کیسز کی شرح 8.34 فیصد، حیدرآباد 4.42 فیصد اور دیگر اضلاع 3.3 فیصد ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 20 مئی کو کراچی میں 12.86 فیصد اور حیدرآباد میں 11 فیصد شرح تھی، ضلع شرقی 17 ، وسطی 10 ، جنوبی 13 ، غربی 10 اور ملیر 8 فیصد کیسز ہیں۔

عید کے بعد مئی کے ہفتہ 15 تا 21 تک کیسز 8.63 فیصد تھے اور اموات 1.18 فیصد تھیں، عید کے بعد دوسرے ہفتے میں 22 مئی تا 26 تک کیسز کی شرح 6.8 فیصد اور 0.90 اموات کی شرح تھی، صرف مئی میں 307 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

coronavirus

CM Sindh

Murad Ali Shah

karachi

Corona Task Force

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div