Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ملک بھر میں 19سال والوں کی ویکسین کیلئےرجسٹریشن کا آغاز

اسلام آباد:ویکسین لگوائیں،کورونا وائرس سے جان چھڑائیں،ملک بھر...
اپ ڈیٹ 27 مئ 2021 01:46pm

اسلام آباد:ویکسین لگوائیں،کورونا وائرس سے جان چھڑائیں،ملک بھر میں 19سال والوں کی ویکسین کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔

کورونا وائرس سے نجات کلئےن ویکسین کی کھپت بڑھنے پر عمر کی حد میں مسلسل کمی کی جا رہی ہے،ملک میں 19 سال والوں کی ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن کا عمل آج سے عمل شروع کر دیا گیا۔

قاتل وبا ءکے خاتمے کلئے حکومتی حکمت عملی کے تحت جہاں ملک میں کورونا ایس او پیز کے تحت نظام زندگی چلایا جا رہا ہے وہیں ویکسین نیشن کے عمل میں مزید وسعت دی جا رہی ہے ۔

کورونا ویکسین کی کھپت بڑھنے پر عمر کی پابندیوں میں وقتا فوقتا ختم کی جا رہی ہے، 19 سال والوں کی ویکسی نیشن شروع ہونے پر نوجوان خوش ہیں۔

شہریوں نے حکومت کے طریقہ کار کو سراہتے ہوئے آگاہی مہم کے دائر کار کو مزید بڑھانے کی اپیل بھی کی ہے۔

حکام محکمہ صحت نے شہریوں سے پہلی فرست میں کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وبا سے مکمل نجات تک احتیاط اور ایس او پیز پر سختی سے عمل جاری رکھا جائے ۔

ایک روز میں شہریوں کو ویکسین لگانے کی استعداد 3لاکھ تک پہنچ گئی

دوسری جانب ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے،ایک روز میں شہریوں کو ویکسین لگانے کی استعداد 3لاکھ تک پہنچ گئی۔ کورونا وائرس کی کھپت بڑھنے پر ملک بھر میں کووڈ 19 ویکسین لگانے کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،ایک روز میں ویکسی نیشن کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ ایک روز میں 2 لاکھ 94 ہزار 364 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں اب تک 64 لاکھ 24 ہزار 873 افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے، آج سے 19 سال سے زائد عمر والے شہریوں کی رجسٹریشن بھی شروع ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے ایسے شہریوں سے جلد رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ وبا ءسے جلد نجات مل سکے۔

coronavirus

اسلام آباد

corona vaccine

corona vaccination

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div