Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

میگا کرپشن کیس:مشتاق رئیسانی کو 10سال قید اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم

کوئٹہ :احتساب عدالت نے میگا کرپشن کیس کا فیصلہ سنادیا ، سابق...
شائع 25 مئ 2021 03:31pm

کوئٹہ :احتساب عدالت نے میگا کرپشن کیس کا فیصلہ سنادیا ، سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو 10 سال قید اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا جبکہ سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو 26ماہ قید کی سزاسنادی گئی۔

بلوچستان میگا کرپشن کیس انجام کو پہنچا گیا،سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور سابق مشیرخزانہ خالد لانگو مجرم قراردے دیئے گئے۔

احتساب عدالت نے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو10سال قید کی سز ا سنائی اورتمام جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ۔

ادھر سابق مشیرخزانہ خالد لانگو کو 26ماہ کی سزاسنائی گئی جو اُن کی گرفتاری کے وقت سے شروع ہوگی،سابق مشیر خزانہ سے96کروڑ روپے بھی وصول کئے گئے۔

کیس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری حافظ باسط سمیت دیگر نامزد ملزمان کو بری کردیا گیا،گرفتار ٹھیکیدار سہیل مجید اور اُس کے بھائی کو پلی بارگین کے بعد رہائی ملی۔

نیب نے کرپشن کیس میں سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر پر چھاپہ مارا تھاجس میں کروڑوں کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی تھی۔

accountability court

quetta

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div