Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وفاقی حکومت نوازشریف کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرانے کیلئے متحرک

اسلام آباد:وفاقی حکومت مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف کوبرطانیہ سے...
شائع 25 مئ 2021 02:53pm

اسلام آباد:وفاقی حکومت مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف کوبرطانیہ سے ڈی پورٹ کرانے کیلئے متحرک ہوگئی، مشیرداخلہ شہزاد اکبرکا کہنا ہے کہ برطانیہ کا قانون ہے سزا یافتہ شخص کو وزٹ ویزا نہیں دیا جاسکتا،برطانیہ کو بتایا ہے نواز شریف سزا یافتہ ہیں، علاج کیلئے لندن میں ہیں مگر ایک ٹیکا بھی نہیں لگوایا۔

مشیربرائے احتساب وداخلہ شہزاد اکبرنے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کےوفد سےگفتگو کرتےہوئے کہاکہ برطانیہ نےہمیں نوازشریف کی حوالگی کی درخواست دینےکاکہا ، برطانیہ ایگزیکٹو آرڈر سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کر سکتا ہے۔

شزاد اکبر نے مزید کہا کہ ہم نے مؤقف اپنایا کہ پہلےبرطانیہ یہ دیکھے کہ برطانوی قانون نوازشریف کو وزٹ ویزہ پرقیام کی اجازت دیتا ہےیانہیں؟اگرسزایافتہ شخص کوبرطانیہ کاوزٹ ویزہ نہیں مل سکتا تواس میں توسیع بھی نہیں ہوسکتی،نوازشریف بیماری کا علاج کرانےبرطانیہ گئے،نوازشریف نےانگلینڈ میں ایک ٹیکہ بھی نہیں لگوایا۔

معاون خصوصی شزاد اکبر نے کہا کہ نوازشریف کی حوالگی کی درخواست طویل عمل ہے جس میں 5سال بھی لگ سکتے ہیں ،اسے بعد میں دیکھیں گے ۔

اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف آصف زرداری سے کیسز کے التوا ءکا طریقہ سیکھ رہے ہیں،زرداری کی طرح مریم نوازبھی التوا کے راستے پرچل نکلے ہیں ۔

Nawaz Sharif

United Kingdom

Shehzad Akbar

islmabad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div